Live Updates

شریف خاندان کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت تباہ کی ،عمران خان

منگل 20 مارچ 2018 22:14

شریف خاندان کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت تباہ کی ،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی تباہ کن پالیسیاں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہیں،پاکستانی قوم پر بیرونی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کر دیاگیا ہے۔اسحاق ڈار نے معیشت کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا اب ڈالر میں اضافے نے روپے کی قدر میں کمی کردی جس سے پاکستانی عوام بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے مزید دب رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :