جسٹس نواز مری قتل کیس ،ملزم نوابزادہ گزین مری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

منگل 20 مارچ 2018 22:10

جسٹس نواز مری قتل کیس ،ملزم نوابزادہ گزین مری کی استثنیٰ کی درخواست ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) جسٹس نواز مری قتل کیس میں عدالت نے نامزد ملزم نوابزادہ گزین مری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے دیگر ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے جسٹس نواز مری قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی جس سے عدالت نے منظور کر تے ہوئے مقدمہ کے دیگر ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے جس کے بعد مقدمے کی سماعت27 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :