پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کی بحالی سے پرامن ملک کے تاثر کو تقویت ملے گی اور اسکے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا : پیاف

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے تمام بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ ہے اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں : عرفان اقبال شیخ ، تنویر احمد صوفی ،پیاف خواجہ شاہزیب اکرم

منگل 20 مارچ 2018 22:10

پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کی بحالی سے پرامن ملک کے تاثر کو تقویت ملے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کو ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی جو ملکی معیشت میں ایک حب کی حیثیت رکھتے ہیںان شہروں انٹرنیشنل میچز ہونے سے پاکستان کے پرامن ملک کے تاثر کو تقویت ملے گی اور اسکے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو گا ۔

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے تمام بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ ہے اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معاشی اشاروں پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ قومی سطح پر درپیش کئی مشکل داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے انھوں نے کہا کہ ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے اور مالی استحکام کا عمل درست راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

معیشت کے مختلف پہلوئوں میں بہتری ایک خوش کن پیغام ہے لہذامعاشی بہتری عوامی خوشحالی میں تبدیل کی جائے۔ چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے وفاقی صوبائی اور عوامی سطح پر سخت انتظامی اقدامات کے ذریعے معاشی بہتری کے نتائج کو عام آدمی بشمول سمال انڈسٹریز تک پہنچایا جائے۔ اس ضمن میں حکومت کو صنعتی تجارتی، کاروباری و زرعی ترقی اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے توانائی بحران پر جلد از جلد قابو پانا ہو گا ۔چیئرمین پیاف نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ حکومتی مثبت پالیسیوں کے باعث2020تک ملک کی معاشی ترقی کی شرحح 7فیصد تک پہنچ جائے گی ۔۔

متعلقہ عنوان :