پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ سے چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے خادم حسین

منگل 20 مارچ 2018 22:10

پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ سے چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے ملک میں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ چینی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور چین کی طرف سے رواں مالی سال2017-18کے پہلے 8ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں چین کا حصہ66فیصد رہا ہے جو صنعتی ترقی کیلئے خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے پاس وافر سرمایہ کے ساتھ ساتھ جدید اور نئی ٹیکنالوجی اور پاکستانی افرادی قوت سے ملک بھر میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے اور چینی سرمایہ کاری میں اضافہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے مستقبل میں ملکی برآمدات پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔۔

متعلقہ عنوان :