جبراً شادی معاملہ، آئی جی سندھ نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی

منگل 20 مارچ 2018 21:55

جبراً شادی معاملہ، آئی جی سندھ نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں مبینہ طور پر جرگے کی جانب سے جبراً شادی کا فیصلہ قبول نہ کرنے والی لڑکی کی خودکشی اور پولیس کے متاثرہ خاندان سے عدم تعاون کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فی الفور طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کہ تحفظ اور انہیں تمام تر ضروری قانونی امور میں ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔مزید برآں وقوعے کے مرتکب ٹھرائے جانیوالے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کو بھی ممکن بنایا جائی

متعلقہ عنوان :