منشیات ایک لعنت،اس کا کاروبار کرنیوالوں کو سزائے موت دی جائے،ٹرمپ

منگل 20 مارچ 2018 21:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں منشیات کی روک تھام کے لیے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔منگل کو ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں منشیات کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے،منشیات ایک بہت بری لعنت ہے،اس کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کو سزائے موت دی جائے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں انھوں نے علاج معالجے میں عدم فراہمی اور ضرورت سے زائد نسخوں کی فروخت کے حوالے سے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔منشیات فروشی پر سزائے موت کے حامی افراد سنگاپور کی مثال دیتے ہیں جہاں منشیات کا استعمال انتہائی کم ہے، تاہم ایران میں بھی منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت پر سزائے موت دی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود وہاں افیون کے عادی افراد کی بڑی تعداد موجود ہی