نوازشریف کو آئوٹ کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،جاوید ستار

منگل 20 مارچ 2018 21:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) سینئر وائس چیئر مین ایم ایس ایف پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں جاوید ستار نے کہا کہ میاں نوازشریف کو آئوٹ کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،میاں نوازشریف ملک کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں جن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ مایوس کن ہے اس ملک کو ہمیشہ سازشوں نے ہی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ میاں نوازشریف ملک کو ترقی کی جانب لے جائیں ملک کی ترقی کا سہراصرف نواز شریف کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد ین مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام بھرپور شرکت کرکے سیاسی مخالفین کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ عوام کل بھی قائد جمہوریت میاں نوازشریف کیساتھ ہے اور تاحیات میاں نوازشریف کا ساتھ نبھائے گی

متعلقہ عنوان :