فیصل آباد، نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر نو جوان کو لوٹ لیا

منگل 20 مارچ 2018 21:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر نو جوان کو لوٹ لیا ، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد گلی نمبر 2کے رہائشی 35سالہ نو جوان کو نوسر باز گروہ نے نشہ آور چیز کھلا دی جسکے بعد اسکی جیبوں سے نقدی ، وموبائل نکال لیا ، راہگیروں کی اطلاع پر متاثرہ نو جوان کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کوششوں میں مصروف ہیں