خواجہ سعد رفیق نے جعفر ایکسپریس کوچز میں لائیٹس کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا

منگل 20 مارچ 2018 21:45

خواجہ سعد رفیق نے جعفر ایکسپریس کوچز میں لائیٹس کی عدم فراہمی کا نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جعفر ایکسپریس کی دو کوچز میں لائیٹ کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کے نوٹس کے بعد جعفر ایکسپریس کی دونوں کوچز میں عارضی روشنی کا اہتمام کر دیا گیا، ٹرین ملتان سے روانہ ہو گئی۔پاکستان ریلوے اپنی بیشتر کوچز 220 وولٹ پر منتقل کر چکا،110 وولٹ کی دو کوچز لگانے کی تحقیقات ہو گی،دو کوچز کے مسافروں کو بجلی کی عدم فراہمی پر پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :