فیصل آباد:باپ نے بیٹی کو طلاق دینے پر اس کے شوہر کو قتل کردیا

منگل 20 مارچ 2018 21:45

فیصل آباد:باپ نے بیٹی کو طلاق دینے پر اس کے شوہر کو قتل کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) باپ نے بیٹی کو طلاق دینے پر اس کے شوہر کو قتل کردیا مقتول تین بچوں کا باپ تھا آن لائن کوبتایا گیا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ چک نمبر204ر ب کے رہائشی پینتیس سالہ شیخ لطیف کی شادی اپنی چچا زاد صوفیہ سے ہوئی گھریلو نا چاقی پر شیخ لطیف نے صوفیہ کو طلاق دیدی جس کی رنجش پر اسکے سسر یٰسین ولد خوشی سکنہ 204ر ب نے اسے چھریا ں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کی گئی جسے اشکبار آنکھو ں سے سپرد خاک کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :