پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینیٹر، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 مارچ 2018 19:10

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینیٹر، ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا ایلیمینیٹر بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پشاور زلمی پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ تاہم میچ کے آغاز کی 2 گیندوں کے بعد ہی میچ روک دیا گیا ہے۔ میچ بارش کے باعث روکا گیا ہے۔ اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا تو پشاور زلمی کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔