پی ایس ایل تھری : انٹرنیشنل کمنٹیٹرز کا لاہور میں شاہی حمام کا دورہ

عوام میں گھل مل گے جبکہ شہریوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان وفد کے ہمراہ سیلیفاں بھی بنوائیں، لاہور ناشتے سے لطف اندوز ہوئے ، ثقافت کی تعریف

منگل 20 مارچ 2018 21:19

پی ایس ایل تھری : انٹرنیشنل کمنٹیٹرز کا لاہور میں شاہی حمام کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دو پلے میچوں کی کمنٹری کرنے کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور آنے والے انٹرنیشنل کمنٹیٹرز نے گزشتہ صبح شاہی حمام کادورہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مہمان وفد کو سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی ہوٹل سے سخت حصار میں شاہی حمام پہنچایا شاہی حمام پہنچ کر انٹرنیشنل کمنٹیٹرز نے روایتی لاہوری ناشتہ جس میں حلوہ ،پوڑی ،چنے شامل تھا جبکہ مہمان وفد نے لسی بھی بڑی خوشی سے پی مہمان وفد میں شامل ڈیری گنگا اور ایلن اورسابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان بھی شامل تھے مہمان وفد شاہی حمام میں موجود عوام میں گھل مل گے جبکہ شہریوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان وفد کے ہمراہ سیلیفاں بھی بنوائیںبعدازاں ناشتے کے بعد وفد نے مسجد وزیر خان ،شاہی حمام کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اندرون لاہور کی مختلف گلیوں و بازاروں کا بھی دورہ کیا اس موقع پرغیر ملکی کمنٹیٹرز نے لاہور کی ثقافت کی تعریف کی اور کہا کہ لاہوری واقعی بہت خوش مزاج ہیں

متعلقہ عنوان :