پی ایس ایل: پلے آف میچز کے دوران موبال سروس بند نہیں ہوگی ، پنجاب حکومت

منگل 20 مارچ 2018 21:19

پی ایس ایل: پلے آف میچز کے دوران موبال سروس بند نہیں ہوگی ، پنجاب حکومت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دو پلے آف میچوں کے حوالے سے پنجاب حکومت نے موبائل فون بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں دن صوبائی دارالحکومت لاہور میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائیگی اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سلمان اعظم نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت شہر کے کسی بھی علاقے میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :