یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

منگل 20 مارچ 2018 21:07

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) جمعہ کے روزیوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔مسلح افواج اس دن کوشایان شان انداز میں منانے کیلئے مشقیں اور ریہرسل کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آبادکے شکرپڑیاں پریڈگرائونڈمیں تئیس مارچ کی پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ پریڈمیں حصہ لیں گے۔اسلام آبادٹریفک پولیس نے شہر کی سڑکوں پرگاڑیوں کی خوش اسلوبی سے آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کا خصوصی منصوبہ تیار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :