کیٹی جارج کی شاندار ہیٹرک، انگلینڈ ویمن نے بھارت اے ویمن کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے دی

منگل 20 مارچ 2018 20:58

کیٹی جارج کی شاندار ہیٹرک، انگلینڈ ویمن نے بھارت اے ویمن کو ٹور ٹی ٹونٹی ..
ممبئی۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) کیٹی جارج کی شاندار ہیٹرک کی بدولت انگلینڈ ویمن نے بھارت اے ویمن کو ٹور ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں شکست دے دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے ٹور میچ میں بھارت اے ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، ونیتھا 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، کیٹی جارج نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک سکور کی، انہوں نے 3 اوورز میں 6 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8.3 اوورز میں حاصل کیا، میچ جیتنے کے بعد بھی انگلش کھلاڑیوں نے بقیہ اوورز میں بیٹنگ کی اور 4 وکٹوں پر 210 رنز بنائے، سکیور نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

متعلقہ عنوان :