وزیراعظم سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان ایئر فورس کی ترقی کیلئے آپ کی خدمات اہم ہونگی، شاہد خاقان عباسی کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 20 مارچ 2018 20:52

وزیراعظم سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی جس پر ایئر چیف مارشل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی ترقی کیلئے آپ کی خدمات اہم ہونگی ۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے پاکستان ایئر فورس اپنا بھرپور کردار اداکرتی رہے گی۔