پرویز مشرف کی وطن واپسی پرانکا نام ا ی سی ایل میں شامل کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 20 مارچ 2018 20:46

پرویز مشرف کی وطن واپسی پرانکا نام ا ی سی ایل میں شامل کرانے کیلئے ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی پران کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی وکیل رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے د رخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے اور اس مقصد کیلئے ایک فل بنچ بھی تشکیل دیا گیا،اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف پاکستان واپس آ رہے ہیں اس لیے ان کیخلاف مقدمات کے پیش نظران کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے تاکہ اپنے کیخلاف مقدمات کی سماعت مکمل ہونے اور ان پر فیصلہ آ نے تک ملک سے باہر نہ جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :