شہباز کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے ،ْشہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں اداروںسے ٹکرائو ختم کرائیں ،ْخورشید شاہ
سینیٹ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ کرنا ہی غیر جمہوری ہے ،ْعمران خان نے ایک ارب درخت زمین پر نہیں ہوا میں لگائے ،ْ پوری کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو جائے ،ْاپوزیشن سیاستدان جلسوں کی بجائے براہ راست مجھے نام دیں ،ْ2014 میں میرا جمہوریت بچانے میں کردار بھی چوہدری نثار کو برا لگا ،ْ اپوزیشن لیڈر کا بیان
منگل 20 مارچ 2018 20:28
(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنا پروگرام دیتی ہیں ،ْ جیسے پیپلز پارٹی کرتی ہے ،ْمگر دیکھا یہ ہے کہ عمران خان نے مستقبل کا کوئی منشور نہیں دیا۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کا منشور سیاست کو بدنام کرنا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران کا منشور ہے صرف عزت اچھالو ،ْبے عزت کرو ،ْن لیگ گالم گلوچ، بد زبانی پر اتر آئی ہے ،ْخورشید شاہ نے بلین ٹری دعووں کو جعلسازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ میں ایک دن کی شجر کاری کا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔انہوںنے کہاکہ گینز بک کی ٹیم آئی اور اس نے ورلڈ ریکارڈ مانا۔ انہوںنے کہاکہ لگتا ہے عمران نے ایک ارب درخت زمین پر نہیں ہوا میں لگائے۔انہوںنے کہا کہ ایک ارب درخت گینز بک والوں کو کیوں نظر نہیں آئے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ کرنا ہی غیر جمہوری ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو جائے۔نگران وزیراعظم معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے ،ْنہ ابھی وزیراعظم نے نام دیئے نہ میں نے دیئے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سیاستدان جلسوں کی بجائے براہ راست مجھے نام دیں۔انہوںنے کہاکہ جلسوں میں نام دینے سے وہ شخصیت متنازعہ ہو جاتی ہے اور پیچھے ہٹ جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ تیس مئی سے پہلے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا ہے۔چوہدری نثار کی جانب سے نواز شریف کو فرعون کہنے پر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے چوہدری نثار کو چھوٹا فرعون قرار دیدیا۔انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار تو نواز شریف کی وزارت کا حصہ بھی رہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ لفظوں کی تمیز ہوتی ہے ،ْدیکھنا ہے ن لیگ کیا ایکشن لیتی ہے ،ْنثار کا بیان اس لیئے ہے کہ وہ چاہتا ہے نوازشریف اسے خود نکال دے۔انہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جائو آپ کی آستین میں بیٹھا ہوا ہے ،ْاب نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ اپوزیشن لیڈر کیوں یہ کہتا تھاانہوںنے کہاکہ 2014 میں میرا جمہوریت بچانے میں کردار بھی چوہدری نثار کو برا لگا۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.