یوم پاکستان پرآئی ایس پی آر نی7 ملکی زبانوں میں نغمے جاری کردیے

ملک کی سات بڑی زبانوں میں ملی نغموں کو جاری کرنے کا مقصد پاکستان میں اتحاد اور محبت کو فروغ دینا ہے ،ْآئی ایس پی آر ہم سب کو ایک قوم بن کر متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا کے کر دار کی تعریف

منگل 20 مارچ 2018 20:28

یوم پاکستان پرآئی ایس پی آر نی7 ملکی زبانوں میں نغمے جاری کردیے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 78 ویں یوم پاکستان پر قومی زبان سمیت چاروں صوبائی اور آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کی زبان میں بھی ملی نغمے جاری کردئیے۔منگل کو آئی ایس پی آر نے بیک وقت اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، کشمیری اور بلتی زبان میں ملی نغمے جاری کیے ہیں۔ملک کی سات بڑی زبانوں میں ملی نغموں کو جاری کرنے کا مقصد پاکستان میں اتحاد اور محبت کو فروغ دینا ہے۔

اردو میں جاری کیے گئے ملی نغمے کو استاد شفقت امانت علی نے گایا ہے، جبکہ دیگر زبانوں میں جاری کیے گئے گانوں میں اردو کے گانے کے بول ’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان، امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان‘ شامل کیے گئے ہیں۔اردو میں جاری کیے گئے نغمے میں ملک کے چاروں صوبوں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئیٹ میں میڈیا پرومو بھی جاری کیا جس میں ملک کے معروف ٹی وی چینلز کے اینکرز یوم پاکستان کے حوالے سے وطن کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔اپنی ٹوئیٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تمام میڈیا کے محب وطن کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کو ایک قوم بن کر متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔