زونگ4G کا بہتر ماحول کی جانب ایک اور قدم، مستحق طلبہ کو پرانی اشیاء کو ری سائیکل کرنا سکھایا

طلبہ نے روایتی تعلیم و تربیت سے مختلف اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حیران کن اشیاء بنائیں

منگل 20 مارچ 2018 20:13

زونگ4G کا بہتر ماحول کی جانب ایک اور قدم، مستحق طلبہ کو پرانی اشیاء کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) زونگ 4G کے ' ایک نئی امید' رضاکاروں نے حال ہی میں مقامی سکول کے مستحق طلبہ کیلئے ایک دلچسپ سرگرمی کا اہتمام کیا جس میں ماحول کی بہتری کے ضمن میں نا قابل استعمال اشیاء کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی ترغیب دی گئی۔واضح رہے کہ زونگ4G نی2017 میں اس سکول میں جدید ترین 4G ریسرچ لیبارٹری قائم کی تھی جس کی بدولت یہ طلبہ پہلی مرتبہ جدید دنیا سے منسلک ہوئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے رضاکارتواتر سے انہیں انٹر نیٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کر تے آرہے ہیں۔رواں سال رضاکاروں نے ان طلبہ کو پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے ناقابل استعمال اشیاء کو قابل استعمال بنانے کی ترغیب دی تاکہ بہتر ماحول کی بنیاد رکھی جا سکے۔

(جاری ہے)

رضاکاروں نے ان طلبہ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے متعدد ناقابل استعمال اشیاء جیسے کمپیوٹر کے خراب کی بورڈزاور پرانے مائوس سے دلچسپ و عجیب اشیاء بنانا سکھائیں ۔

طلبہ نے روایتی تعلیم و تربیت سے مختلف اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حیران کن اشیاء بنائیں۔زونگ4G کو یقین ہے کہ اس طرز کی سماجی ذمہ داریوں کی سرگرمیوں سے مستقبل کے نئے معمار تلاش کرنے میں مدد ملے گی تاکہ بہتر مستقبل کیلئے سازگار ماحول میسر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :