مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ بھی پی ایس ایل کا میچ دیکھنے لاہور پہنچے

بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں کیساتھ غیر ملکی دوست بھی پاکستان آئے ،پر امن ملک قرار دیدیا

منگل 20 مارچ 2018 20:13

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ بھی پی ایس ایل کا میچ دیکھنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) مختلف ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا پہلا پلے آف میچ دیکھنے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ ، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات ،نارو ے ،آسٹریلیا سمیت دیگر کئی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آئے جبکہ بعض کے ہمراہ انکے غیر ملکی دوست بھی پاکستان آئے ۔قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں نے پاکستان کو پر امن ملک قراردیدیا۔