اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا لیا

بالی ووڈ فلم ’’ پی کے ‘‘ کے کردار میں آنے والا نوجوان توجہ کا مرکز بنا رہا

منگل 20 مارچ 2018 20:09

اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) قذافی اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی پرجوش شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

ٹکٹ دکھانے ، جامع تلاشی اور بائیو میٹرک کے بعدسمن آباد کا رہائشی محمد جلیل سب پر بازی لے گیا اور سب سے پہلے اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔بالی ووڈ فلم ’’ پی کے ‘‘ کے کردار میں آنے والا نوجوان توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ نوجوان نے ’’پی کے ‘‘کا کردار نبھانے والے اداکار عامر خان کا سٹائل اپنا رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :