سوشل میڈیا ورکروں کے ذریعے ذاتی پبلسٹی ان کا مقصد نہیں بلکہ عوام تک سہولیات کی فراہمی ہے ‘ایم این اے ملک افضل کھوکھر

منگل 20 مارچ 2018 20:06

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کھوکھر پیلس میں اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے خصوصی میٹنگ کی اور ان کوآئندہ بھی قومی حلقہ 136میں بھرپور انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ورکروں کے ذریعے ذاتی پبلسٹی ان کا مقصد نہیں بلکہ عوام تک سہولیات کی فراہمی ہے ۔انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ فاروق آباد نیو ماڈل بازار کا افتتاح کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہبازشریف اس ماڈل بازار کا افتتاح کررہے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے چیئرمین یوسی پاجیاں سردار محمد صدیق نمبردار کے ہمراہ علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے رائے ونڈ میں صدر مسلم لیگ ن سٹی رائے ونڈ اور جنرل سیکرٹری رانا نجم سہیل کیساتھ ریلوے کالونی ،کوٹ خزان سنگھ اور سینما روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور کام کی سپیڈ بڑھانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :