خون کی خطرناک بیماری بلڈپیراسائیٹ کی وجہ سے چڑیا گھر کا ایک اور شیر دم توڑ گیا

منگل 20 مارچ 2018 20:04

خون کی خطرناک بیماری بلڈپیراسائیٹ کی وجہ سے چڑیا گھر کا ایک اور شیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) خون کی خطرناک بیماری بلڈپیراسائیٹ کی وجہ سے چڑیا گھر کا ایک اور شیر دم توڑ گیا ۔بلڈپیراسائیٹ نامی خطرناک بیماری نے لاہور چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے ویران کردیئے ہیں، بیماری کے باعث ایک ہفتے کے اندر دومادہ اورایک نرشیر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی مزید شیربھی اس بیماری کا شکارہیں۔

مرنے والے شیر(راول)کو 3 سال کی عمر میں 2013ء میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

راول بلڈ پیراسائٹ کے مرض میں مبتلا تھا اور گزشتہ 10 دن سے زیر علاج تھا۔ انتظامیہ کے مطابق راول روبصحت ہو رہا تھا اور اس نے کھانا پینابھی شروع کر دیا تھا۔ شیر کے علاج کے لیے چڑیا گھر کے ویٹرنری افسران ملکی وغیر ملکی ماہرین سے ہمہ وقت رابطے میں رہے۔ زندگی بچانے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود شیر جانبر نہ ہو سکا اورتقریباً 9 سال کی عمر میں خونی بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔راول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بھجوادی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پیراسا ئٹ نامی بیماری دنیا بھر میں نا قابل علاج مرض ہے جس سے صحتیابی ممکن نہیں۔