پاکستان ، کرکٹ کی جیت اور دہشتگردی کی ہار ہوئی ہے ‘ وزیر قانون

سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کی ہر طرح سے پڑتال کی گئی ہے ، عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے‘ رانا ثنا اللہ

منگل 20 مارچ 2018 20:04

پاکستان ، کرکٹ کی جیت اور دہشتگردی کی ہار ہوئی ہے ‘ وزیر قانون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سپر لیگ کے میچز کے انعقاد سے پاکستان او رکرکٹ کی جیت جبکہ دہشتگردی کی ہار ہوئی ہے ،عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سپر لیگ پلے آف میچز کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی ہر طرح سے پڑتال کی گئی ہے اور بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان او رکرکٹ کی جیت اور دہشتگردی کی ہار ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز کے جوان پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ پیرا ملٹری دستے سیکنڈ ٹیئر میں موجود ہیں ۔