پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سومرو کو قائم مقام وائس چانسلرکا چارج دے دیا گیا

منگل 20 مارچ 2018 20:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سومرو کو پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد میمن کی جگہ قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے قائم مقام وائس چانسلر کا چارج دے دیا۔ ان کی تقرری مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک ہو گی۔

متعلقہ عنوان :