کراچی، عدالت کا منشیات فروش کو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم

منگل 20 مارچ 2018 20:01

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات فروش کو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو مبینہ ٹاؤن پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا ۔ملزم سے ایک کلو 200گرام چرس برآمد ہوئی تھی ۔عدالت نے منشیات فروش کو 14روز ہ دعدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :