سینئر سیاستدان ایاز سومرو کے انتقال پر گورنر سندھ محمد زبیر کا اظہار افسوس

منگل 20 مارچ 2018 19:57

سینئر سیاستدان ایاز سومرو کے انتقال پر گورنر سندھ محمد زبیر کا اظہار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی وزیر ایاز سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی سیاست میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سینئر سیاستدان ایاز سومرو نے جمہوریت کے قیام اور استحکام کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ایاز سومرو نے مختلف صوبائی وزارتوں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں سے عوام کو درپیش مشکلات ، مسائل اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایاز سومرو ایک زیرک سیاستدان ، ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے ان کے انتقال سے صوبہ کے عوام ایک جمہوریت پسند عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے فرد سے محروم ہوگیا ہے لیکن ان کی خدما ت ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :