لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ،شاندار انتظامات پر میزبانوں کے مشکور ہیں ‘ سرویون رچرڈز

اہلیہ کو بھی ساتھ لایا ہوں اور یہ میرے لئے سب سے اہم بات ہے ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کی ویڈیو پیغام میں گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 19:57

لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ،شاندار انتظامات پر میزبانوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) لیجنڈ کرکٹر ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈز نے کہا ہے کہ لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ گزشتہ سال کے برعکس اس بار ہم زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہاں سب کو دیکھ کر بہت مزہ آ رہا ہے اور یہ اتنی اچھی جگہ ہے کہ میں مشل کو بھی ساتھ لایا ہوں اور یہ میرے لئے سب سے اہم بات ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں پر شاندار انتظامات پر میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سرویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں اور وہ نوجوان پلیئرز کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :