آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس، پرویز مشرف کی ممکنہ وطن واپسی کا فیصلہ (کل) ہوگا

منگل 20 مارچ 2018 19:57

آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس، پرویز مشرف کی ممکنہ وطن واپسی کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس کل) بدھ کو سابق صدر پرویز مشرف کی سربراہی میں دبئی میں ہوگاجس میں سابق صدر کی پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پرویز مشرف نے پارٹی کا اجلاس طلب کیا تھا ۔ بدھ کو ہونیوالے اجلا س کے دوران سابق صدر کو اپنے خلاف زیر التواء غداری کے مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان واپسی پر مکمل سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق حکومتی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :