پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ؛:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاپشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 مارچ 2018 18:41

پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ؛:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاپشاورزلمی کیخلاف ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ2018ئ)پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے خلاف ہونے جا رہا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خطرہ ہے۔

لاہور میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور ہلکی پھلکی بارش ہوچکی ہے جبکہ مزید بارش ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ اگر بارش کے باعث آج کا میچ نہیں ہوسکا تو پشاور زلمی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث کل شیڈول دوسرے ایلیمنیٹر کیلئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں فائنل سے قبل ہی گھر جانا پڑے گا ۔