راولپنڈی، اسلام آباد ، ملک کے دیگر علاقوں میں (کل) تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 20 مارچ 2018 19:48

اسلام آباد ۔ 20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سکھر، لاڑکانہ، ہزارہ، ڈی آئی خان، پشاور، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: پارا چنار 18، ڈی آئی خان01، بلوچستان: قلات، زیارت 12، ژوب11، کوئٹہ (سٹی09، سمنگلی03)، بارکھان08، پنجگور، دالبندین01، فیصل آباد 04، ٹوبہ ٹی سنگھ، جھنگ 03، اوکاڑہ، لیہ02، شورکوٹ اور سرگودھا میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :