غیرملکی منشیات سمگلر ماڈل ٹریسا کو سکیورٹی اہلکاروں کی شہر میں میچ کی ڈیوٹی کے باعث عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا

منگل 20 مارچ 2018 19:48

غیرملکی منشیات سمگلر ماڈل ٹریسا کو سکیورٹی اہلکاروں کی شہر میں میچ ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) غیرملکی منشیات سمگلر ماڈل ٹریسا کو سکیورٹی اہلکاروں کی شہر میں میچ کی ڈیوٹی کے باعث عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے غیرملکی ماڈل ٹریسا کو اگلے ہفتے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ ٹریسا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو غیرملکی ماڈل کو جیل سے سکیورٹی معاملات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔جس کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔غیرملکی ماڈل پر ساڑھے نو کلو منشیات سمگل کرنے کا الزام ہے ۔ملزمہ کا چالان اے این ایف حکام نے عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :