گورنر پنجاب کی جانب سے پریس سیکرٹری آغا مشہود شورش کے اعزاز میں الوداعی تقریب

منگل 20 مارچ 2018 19:48

گورنر پنجاب کی جانب سے پریس سیکرٹری آغا مشہود شورش کے اعزاز میں الوداعی ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی جانب سے پریس سیکرٹری آغا مشہود شورش کے اعزاز میں الوداعی تقریب گورنرہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر صائمہ سعید اور ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر کرنل محمد اشعرخاں سمیت گورنر ہاؤس کے آفیسرز اور سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے بطور پریس سیکرٹری آغا مشہود شورش کی خدمات کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہاکہ آغا مشہود نے جس لگن ، محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کئے وہ لائق تحسین ہیں ، انہوں نے کہاکہ آغا مشہود جیسے پروفیشنلز کسی بھی شعبے کا وقار ہوتے ہیں ، انہوں نے اپنی کارکردگی سے یہ بات ثابت کی ہے کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ، گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاشبہ آغا مشہود شورش ایک بڑے باپ کے صاحبزادے ہیں اور انہو ں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنے والد آغا شورش کاشمیری کے صحافتی ورثے اور ادبی میراث کو آگے بڑھایا ہے ، گورنر پنجاب نے سبکدوش ہونے والے آغا مشہود شورش کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آغا مشہود نے اپنی محنت اور محبت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کئے ہیں اور اور وہ اس گھر میں ہمیشہ رہیں گے، اس موقع پر گورنر ہاؤس کے سٹاف نے بھی آغا مشہود شورش کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤںکا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :