اقبال ہائوسنگ سکیم میں گرفتار احمد چیمہ سمیت 6 ملزمان کا 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ

منگل 20 مارچ 2018 19:40

اقبال ہائوسنگ سکیم میں گرفتار احمد چیمہ سمیت 6 ملزمان کا 3 اپریل تک جسمانی ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)آشیانہ اقبال ہائوسنگ پراجیکٹ میں گرفتار احمد چیمہ سمیت تمام 6 ملزمان کو منگل کے روز احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا ،ْ اس موقع پر عدالت کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،ْ سکیورٹی کے حصار میں احد چیمہ سمیت دیگر چھ ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر احتساب عدالت نے تمام ملزمان کا 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ،ْ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان سے آشیانہ اقبال میں مزید تفتیش جاری ہے اور بہت جلد کیس کو حل کر لیا جائے گا۔