یوم پاکستان سائیکل ریس 22 مارچ کو پشاور میں منعقد ہوگی

منگل 20 مارچ 2018 19:40

یوم پاکستان سائیکل ریس 22 مارچ کو پشاور میں منعقد ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے یوم پاکستان سائیکل ریس کل 22 مارچ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ناردرن بائی پاس پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں پشاور ڈویژن سے 13 کلبوں کے سائیکلسٹس 28 کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائلز کے مقابلوں میں شرکت کریں گے ریس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کریں گے جبکہ اختتامی تقریب دوپہر دو بجے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی اس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے۔