چوتھی بین الصوبائی گیمز اختتام پذیر

پنجاب نے 960 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، خیبرپختونخوا نے دوسری بلوچستان نے تیسری پوزیشن ھاصل کی گورنر خیبرپختواقبال ظفرجھگڑا فائنل تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے

منگل 20 مارچ 2018 19:40

چوتھی بین الصوبائی گیمز اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پشاور میں ہونیوالی چوتھی بین الصوبائی گیمز میں پنجاب کے کھلاڑی بازی لے گئے ‘نتائج کے مطابق پنجاب 50 گولڈ‘39 سلور ‘21 برانز میڈلز اور 982 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر رہا‘میزبان خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے بھی تمام کھیلوں میں بھرپور مقابلہ کیا‘خیبر پختونخوا 33 گولڈ‘35 سلور‘27 برانز میڈلز اور 652 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا‘بلوچستان 15 گولڈ‘12 سلور‘26 برانز میڈلز اور 486 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا‘سندھ 10 گولڈ‘16 سلور‘27 برانز میڈلز اور 411 پوائنٹس کیساتھ چوتھے‘فاٹا ایک گولڈ‘ایک سلور ‘دو برانز میڈلز اور 274 پوائنٹس کیساتھ پانچویں‘اسلام آباد 223 پوائنٹس کیساتھ چھٹے‘گلگت بلتستان 41 پوائنٹس کیساتھ ساتویں اور آزاد جموں و کشمیر 29 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں نمبر پر رہا‘گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘آرگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار بٹ ‘ ڈی جی سپورٹس جنید خان‘ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ‘ڈی ایس اوز ‘پاکستان کی کھیلوں کی فیڈریشنز اور مختلف صوبوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیدار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘آخری روز ہونیوالے ایونٹس میں سوئمنگ میں سندھ نے سولہ گولڈ‘تیرہ سلور میڈلز اور 196 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘بلوچستان نے تین سلور‘سات برانز میڈلز اور 80 پوائنٹس کیساتھ دوسری ‘ خیبرپختونخوا نے پانچ برانز میڈلز اور 67 پوائنٹس کیساتھ تیسری جبکہ پنجاب نے چار برانز میڈلز اور 61 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی‘اس موقع پر ایم این شہریار خان آفریدی اور پی اے خیبر کیپٹن (ر) خالد محمود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف خان اورکزئی‘صلاح الدین ‘کوچز مبین خان خلیل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ہاکی کے ایونٹ میں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں فائنل میں پنجاب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا‘خیبرپختونخوا نے سلور میڈل جیتا‘ فائنل میں پنجاب کی طرف سے عامر علی نے تیسرے منٹ میں ‘آصف حنیف نے اٹھارہویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر ‘ایم رضوان نے تیسویں ‘بتیسویں اور پینتالیسویں منٹ میں ‘نوید نے اکتالیسویں اور 43 ویں منٹ میں گول سکور کئے خیبرپختونخوا کی طرف سے اکیسیوں منٹ میں خیر اللہ ‘پینسیویں منٹ میں عثمان خان نے پنلٹی کارنر پر جبکہ 58 ویں منٹ میں جبران نے گول سکور کئے تیسری پوزیشن کے لئے ہونیوالے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا‘بلوچستان کی طرف سے اسفند ‘وکیل ‘ندیم نے ایک ایک جبکہ نافے نے دو گول سکور کئے اس موقع پر پی او اے کے نائب صدر و سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے ادریس حیدر خواجہ ‘سیکرٹری صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ ‘سید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسر شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیںآخر میں کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے‘ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیا ‘سنگلز میں کے پی کے شاہ خان نے گولڈ میڈل جیتا‘ڈبلز میں کے پی نے دو برانز میڈل جیتے‘خواتین کے مقابلوں میں سنگلز میں سلور اور ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا‘مردوں کے مقابلوں میں شاہ خان‘ باسط علی ‘واجد اور شایان جبکہ خواتین کے مقابلوں میں نمرہ‘اقراء ‘ کائنات ‘آسیہ اور ثناء نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا‘ٹینس کے مقابلوں میں تمام کیٹیگریز میں خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈل جیتے‘مجموعی طور پر خیبر پختونخوا نے آٹھ گولڈ‘دو سلور اور ایک برانز میڈل کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘پنجاب نے دوسری جبکہ فاٹا نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کے پی نے فاٹا کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی ‘ڈبلز کے فائنل میں کے پی نے فاٹا کو شکست دی‘سنگلز میں کے پی نے گولڈ جبکہ فاٹا نے سلور میڈل جیتا‘ڈبلز مقابلوں میں کے پی نے گولڈ ‘فاٹا نے سلور جبکہ پنجاب اور سندھ نے برانز میڈل جیتے‘سنگلز مقابلوں کے کے پی کے یوسف خلیل نے گولڈ ‘پنجاب کے میاں بلال نے سلور ‘کے پی کے ثاقب عمر اور پنجاب کے پیرزادہ نے برانز میڈل جیتے‘ڈبلز مقابلوں میں کے پی کے ثاقب عمر اور یوسف خلیل نے گولڈ میڈل جیتا‘ٹیم ایونٹ کے فائنل میں کے پی کے یوسف خلیل نے فاٹا کے الہام کو چھ صفر اور چھ چار جبکہ کے پی کے شعیب خان نے فاٹا کے گول زمان کو چھ صفر اور چھ دوہ سے شکست دی‘رگبی کے فائنل میں پنجاب نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں بیس پوائنٹس کیساتھ شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا‘تیسری پوزیشن کے لئے ہونیوالے مقابلے میں فاٹا نے خیبر پختونخوا کو دس کے مقابلے میں پندرہ پوائنٹس سے شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا‘باسکٹ بال کے فائنل میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 49 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے شکست دی ‘باکسنگ کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے تین گولڈ‘تین برانز اور 63 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘سندھ 56 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور پنجاب 45 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا‘کبڈی کے فائنل میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو سخت مقابلے کے بعد 33 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ خیبر پختونخوا کے حصے میں سلور میڈل آیا ‘کراٹے کے مقابلوں میں بلوچستان نے گولڈ‘ پنجاب نے سلور جبکہ خیبرپختونخوا نے برانز میڈل جیتا۔

متعلقہ عنوان :