وزیر تجارت سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،باہمی تجارت ،دبئی ایکسپو میں پاکستان کی شرکت پر غور کیا گیا

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نجی شعبے تعاون بڑھائیں،پرویز ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود، دونوں ممالک کو برادرانہ تعلقات سٹرٹیجک تعلقات میں بدلنے چاہئیں، حمد عبید ابراہیم سالم الزعابی

منگل 20 مارچ 2018 19:33

وزیر تجارت سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،باہمی تجارت ،دبئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیر تجارت پرویز ملک سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی تجارت اور دبئی ایکسپو میں پاکستان کی شرکت پر غور کیا گیا۔منگل کو متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابرہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری اور نجی شعبے تعاون بڑھائیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت فراہم کرسکتے ہیں ۔یو اے ای کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کو برادرانہ تعلقات سٹرٹیجک تعلقات میں بدلنے چاہئیں۔ پرویز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی تجارتی معاہدے کریں۔ اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے بتایا کہ دبئی نمائش میں 80 سے زائد ممالک نے حصہ لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔