Live Updates

تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی نے مصنوعی ونٹی لیٹر دیا ،آئندہ انتخابات بھرم کھل جائیگا، انجینئر امیر مقام

آئین کے متعین کردہ طریقہ کار کے مطابق اپوزیشن کی مشاورت سے نگران حکومت بن جائیگی، مشیر وزیراعظم

منگل 20 مارچ 2018 19:33

تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی نے مصنوعی ونٹی لیٹر دیا ،آئندہ انتخابات ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان پیپلز پارٹی نے مصنوعی ونٹی لیٹر دیا ہے ،آئندہ انتخابات ان کا بھرم کھل جائے گا ،آئین کے متعین کردہ طریقہ کار کے مطابق اپوزیشن کی مشاورت سے نگران حکومت بن جائیگی۔ امیر مقام نے یہ بات منگل کو لیگی ایم پی اے وپاکستان مسلم لیگ ضلع صوابی کے صدر حاجی شیراز خان ٹوپی کے چچا کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ الیکشن بروقت ہوگا اس سے قبل سینٹ الیکشن کے بارے میں بھی افواہیں گرم تھیں کہ سینٹ انتخابات نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا ہنی مون پیریڈ محمد نواز شریف کے قافلے کو کسی صورت ناکام نہیں کرسکتا، عمران خان عوامی رجحان اور طاقت سے خوفزدہ ہیں جبکہ اپنی پوری پارٹی زرداری کے پاس گروی رکھ دی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر سازش کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے استحکام اور جدید ترقی کے ضامن ہیں ،خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات