حکومت نوجوانوں میںکھیل و ثقافت کے ذریعے شعوراجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 20 مارچ 2018 19:27

حکومت نوجوانوں میںکھیل و ثقافت کے ذریعے شعوراجاگر کرنے کیلئے ٹھوس ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںاورملک کے دیگر حصوں کی طرح فاٹا میں بھی نوجوان کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں اور جس کامقصد ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پورے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہارگورنرنے منگل کے رو ز گورنرہاؤس پشاورمیں فاٹایوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںایڈیشنل چنف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم، وائس چانسلرفاٹایونیورسٹی، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم، ڈائریکٹرآف سپورٹس اینڈیوتھ آفیئرز اورفاٹا سیکرٹریٹ کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر کو فاٹایوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنرنے کہاکہ فاٹاکی مجموعی ترقی کی کوششوں میں کھیل اورثقافت کے فروغ کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم وملک کی ترقی وخوشحالی یقینی بنانے کیلئے نئی نسل کی بامقصد تربیت کرکے ہی دیرپا نتائج کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی نوجوان صلاحیتوں کے اعتبارسے کسی سے کم نہیں اوران کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئے حکومت کی جانب سے انہیں بھرپورمواقع فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ بھی دنیابھرمیں مختلف شعبہ جات میں اپنے ملک کانام روشن کرسکیں۔