سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے اداروں کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی،بیگم گورنرخیبرپختونخوا

منگل 20 مارچ 2018 19:25

سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے اداروں کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)گورنر خیبر پختونخوا کی مسز خالدہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ خواتین نے ہمیشہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے پیش نظر ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے اداروں کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ‘ سٹی یونیورسٹی ‘ اور دی ٹائم فنٹ آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے پوسٹ سی پیک پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پالیمنٹری کاکس کی چیئرپرسن معراج ہمایون ‘ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن تسنیم ظاہر شاہ ‘ ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن کے بلال سیٹھی ‘ سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ‘ انٹرنیشنل وویمن کلب کی صدر شینو عثمان ‘ کارواں حوا کی چیئرپرسن بشریٰ فرخ اور ممتاز قانون دان اور سماجی شخصیات موجود تھی۔

(جاری ہے)

۔ تقریب میں پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ‘ کارواں حوا ‘ ٹائم فنٹ آرگنائزیشن کے مابین مختلف ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے ۔ تقریب کے اختتام پر مسز گورنر خالدہ اقبال ظفر جھگڑا نے طلباء اور طالبات اور آرگنائزر ز میں اسناد تقسیم کیں۔