Live Updates

عمران خان میچ دیکھنےآئیں پھولوں کا تحفہ دیں گے،رانا ثناء اللہ کی پیشکش

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مارچ 2018 18:03

عمران خان میچ دیکھنےآئیں پھولوں کا تحفہ دیں گے،رانا ثناء اللہ کی پیشکش
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کوپیشکش کی ہے کہ عمران خان میچ دیکھنے آئیں پھولوں کاتحفہ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پی ایس ایل کرکٹ میچز کی خوشی میں عمران خان کوقذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی دعوت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے انعقاد پرملک کی سیاسی جماعتوں کے حریفوں نے بھی ایک دوسرے کومحبت کے پیغام بھجوا دیے۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئیں انہیں پھولوں کاتحفہ پیش کریں گے۔ واضح رہے پی ایس ایل سیزن تھری کا میلہ اب دبئی اور شارجہ سے پاکستان منتقل ہو گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں 20 اور 21 مارچ کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو فائنل کھیلا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات