وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے انتقال پراظہار تعزیت

منگل 20 مارچ 2018 19:15

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔