ڈاؤن سینڈ روم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘شہبازشریف

کل کے دن ڈاؤن سینڈروم بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کرنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ڈاؤن سینڈروم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل 20 مارچ 2018 19:12

ڈاؤن سینڈ روم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈاؤن سینڈروم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ڈاؤن سینڈروم ڈے منانے کا مقصد مرض سے بچائو اور علاج معالجے کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔خصوصی بچے اہلیت اورقابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں۔

انہوںنے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہوناانتہائی ضروری ہے ۔بچوں کی نگہداشت ، بحالی اور تعلیم و تربیت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہا کہ بچوں کی نگہداشت ،بحالی اور تعلیم و تربیت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی بحالی اورنگہداشت کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی اورنگہداشت کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ بچوں کی بحالی کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم بچوں کومناسب توجہ دے کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔آج کے دن ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :