وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن کے لئے روانہ

شہبازشریف لندن میں بیگم کلثوم نوازکی عیادت اورمعمول کا طبی معائنہ بھی کرائینگے دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیزاورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے بھی ملاقاتیں کرینگے

منگل 20 مارچ 2018 19:12

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن کے لئے روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورسے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریںگے اور لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیںگے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :