وزیراعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی

ٹرانسفر پوسٹنگ یکم اپریل سے یکم مئی تک ہوگی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن

منگل 20 مارچ 2018 19:12

وزیراعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی، ٹرانسفر پوسٹنگ یکم اپریل سے یکم مئی تک ہوگی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ تقرر و تبادلوں کیلئے درخواستیں یکم اپریل سے 10اپریل تک جمع کروائیں گے، درخواستوں کی سکروٹنی 11 اپریل سے 15اپریل تک ہو گی جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ کی میرٹ لسٹ 20اپریل کو صوبے کے 36اضلاع کے سی ای اوز کے دفاتر میں چسپاں کر دی جائے گی جبکہ سکول ایجویکشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی جائیگی، نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستوں پر اعتراضات 21اپریل سے 25اپریل تک داخل کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 26اپریل سے 30اپریل تک اعلی حکام اعتراضات سن کر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے اساتذہ تقرر و تبادلوں کیلئے اپنی نئی تقرری کے آرڈرز 2 مئی سے 6مئی تک وصول کریں گے، یاد رہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صوبہ بھر کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ار سال کی گئی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری کے بعد سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اے پی پی کوبتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ یکم اپریل سے یکم مئی تک ہو گی، اساتذہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سکولز ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اپنی اپنی درخواستیں متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کے دفاتر میں جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :