Live Updates

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے،دانیال عزیز

منگل 20 مارچ 2018 19:04

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نازیبا زبان کا استعمال کر رہے ہیں اور قومی اداروں کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کا احترام کرنے والی جماعت ہے اور ہماری قیادت بھی ہمیں اسی کا درس دیتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف قانون ہی کی بالادستی کے لیے ہماری قیادت نے عدالتی احکامات کا مانتے ہوئے فوری طور پر وزارت عظمیٰ کی کرسی بھی چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کوششیں کی گئیں لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔ توہین عدالت کیس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کی تعظیم میں عدالتی فیصلے کو قبول کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات