صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارتی انتخابات میں دوبارہ

منتخب ہونے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دلی مبارکباد

منگل 20 مارچ 2018 19:02

صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارتی انتخابات میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے منگل کو اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی خوشگوار قریبی تعلقات قائم ہیں، ہمارے تعلقات باہمی اعتماد اور اہم بین الاقوامی و علاقائی معاملات پر یکساں مؤقف کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔ تہنیتی پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رشین فیڈریشن کی قیادت کے ساتھ قریبی کام کی خواہاں ہے۔