پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کیلئے 26 کروڑ ڈالر لاگت کے لون اینڈ پراجیکٹ معاہدہ طے پا گیا

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیائو ہونگ یانگ نے لون ایگریمنٹ پر دستخط کئے

منگل 20 مارچ 2018 19:02

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے لئے 26 کروڑ ڈالر لاگت کے لون اینڈ پراجیکٹ معاہدہ طے پا گیا۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیائو ہونگ یانگ نے لون ایگریمنٹ پر دستخط کئے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیائی ادارہ (سی ڈبلیو آر ڈی) ورنر ای لیپیک بھی موجود تھے۔ دوسرے پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 10 سال سے زائد عرصہ کے لئے 81 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سے نئی پیداوار اور پاور سپلائی کے نظام میں بہتری آئے گی جبکہ مالیاتی انتظام، ریگولیٹری ریلیشنز، منصوبہ بندی پراجیکٹ مینجمنٹ، ٹرانسمیشن سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان سرمایہ کاریوں سے بجلی کے شعبہ میں ادارہ جاتی کارکردگی، کاسٹ ریکوری، مسابقت، شفافیت اور گڈ گورننس بڑھے گی۔ سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کی دوسری قسط 220 کلو واٹ کے میر پور خاص سب سٹیشن اور اس سے منسلک ٹرانسمیشن لائن، ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب 220 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن، 220 کلو واٹ گدو ۔ شکارپور ۔ اوچ ۔ سبی ٹرانسمیشن لائن اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم اور ریونیو میٹرنگ سسٹم کیلئے استعمال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :