رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کےڈاکٹرزپربدتمیزی کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مارچ 2018 17:47

رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کےڈاکٹرزپربدتمیزی کا ..
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کی رہنماء اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی نگہت اورکزئی نےلیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز پربدتمیزی کا الزام عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کیخلاف ہسپتال میں فرش پر بیٹھ کراحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دران ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ نگہت اورکزئی نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔ پشاور کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرزعلاج کیلئے نہیں لوگوں کی توہین کرنےبیٹھے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ رویہ رہا توعوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزصرف وزراء کے چیک اپ کیلئے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :